امریکا میں پروازیں معطل کرنے پر وزیر ٹرانسپورٹ کا معافی مانگنے سے انکار
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے ملک بھر میں چار گھنٹے تک پروازوں کی روانگی معطل کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا، کیونکہ فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں سنگین تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ ڈفی نے کہا کہ 2025 میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم جیسے سانحے سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری تھی، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments