مغربی بنگال :بی جے پی اقتدار کے بعد مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ

مغربی بنگال :بی جے پی اقتدار کے بعد مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ

گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ، پادریوں پر تشدد ، اجتماعات میں مداخلت کے 60 واقعات نجی عبادت گاہوں پر 52 چھاپے ، ہجوم نے 8حملے کئے ،مسیحی رہنماؤں کاتحفظ کا مطالبہ

کولکتہ(اے ایف پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسیحی برادری پر حملوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مسیحی رہنماؤں کے مطابق مئی سے اب تک گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ، پادریوں پر تشدد اور مذہبی اجتماعات میں مداخلت کے 60 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں نجی عبادت گاہوں پر 52 چھاپے اور ہجوم کے آٹھ حملے شامل ہیں۔ کولکتہ میں مسیحی رہنماؤں کے اجلاس میں آزادانہ عدالتی تحقیقات اور برادری کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے الزامات ثابت ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...