برازیل :تباہ کن طوفان، 3افراد ہلاک، 5ہزار مکانات تباہ
برازیلیا(اے ایف پی)جنوبی برازیل میں تیز ہواؤں اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 ہزار مکانات تباہ ہوگئے۔
ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے شہر توپانسیریتا میں طوفان نے عمارتوں اور تقریباً 100 درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔ شہر کا ہسپتال بھی متاثر ہوا اور چھت تباہ ہونے کے باعث 11 مریضوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ 32 دیگر بلدیاتی علاقوں میں بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments