پاک چین دوستی کا ایک اور سنگِ میل، خلائی جہاز کی کامیاب مشق

پاک چین دوستی کا ایک اور سنگِ میل، خلائی جہاز کی کامیاب مشق

شمال مغربی چین میں جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر خلائی جہاز کی لانچنگ ڈِرل یہ تاریخی لمحہ:احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے ،آج پاکستانی خلانوردوں سے ملاقات

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی )پاک چین لازوال دوستی زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھونے لگی، شین زو 24 خلائی جہاز کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی، شمال مغربی چین میں واقع جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو ٹونٹی فور خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈِرل کی گئی، پرواز سے قبل عملے کی مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے ۔چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار کے مطابق مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم تھے ، انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے ،تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلاباز چین کے شین ژو ٹونٹی فور جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ۔بیجنگ ایئرپورٹ پر خلائی کمپنی کے نائب صدر یانگ یونلی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا، احسن اقبال آج دونوں پاکستانی خلا نوردوں سے ملاقات کریں گے ،اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی خلائی پرواز پوری قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ، جو ملک کی سائنسی، تکنیکی اور تحقیقی ترقی کے نئے دور کی علامت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی سٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، جو پاکستان اور چین کے درمیان فولادی بھائی چارے اور گہری دوستی کی ایک نئی علامت بنے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...