مغربی کنارے میں فلسطینی املاک پر حملے ، گاڑیاں نذر آتش

مغربی کنارے میں فلسطینی املاک  پر حملے ، گاڑیاں نذر آتش

رملہ،قاہرہ ،یروشلم(اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے چار فلسطینی دیہات میں توڑ پھوڑ ، گاڑیوں اور املاک کونذر آتش کر دیا گیا ۔

اسرائیلی آبادکار وں نے تقریباً 8 گاڑیوں کو آگ لگائی اور گھروں کی دیواروں پر انتقام اور نسل پرستانہ نعرے درج کیے ۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے متاثرہ علاقوں میں اہلکار تعینات کردئیے ۔ اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے ان واقعات کو یہودی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند گروہ علاقائی استحکام اور اسرائیل کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آئزن کوٹ نے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بقول ان پالیسیوں نے علاقے کو بدامنی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔دوسری جانب نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کی جماعتوں کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام پر مذاکرات کا نیا دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دونوں جماعتوں کے وفود نے چار گھنٹے تک مذاکرات کیے ، تاہم کسی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ نیتن یاہو قومی اتحاد کی حکومت چاہتے ہیں، تاہم آئزن کوٹ ان کی قیادت میں حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر چکے ۔مصر کے صوبے شرقیہ میں مقیم فلسطینی نژاد 90 سالہ شما ابو حسین نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور اسرائیلی وزرا کے بیانات 1948 کی تاریخ دہرا سکتے ہیں جس میں لاکھوں فلسطینی افراد کو اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...