جنوبی سوڈان میں باغیوں کا حملہ، 15شہری ہلاک تعداد بڑھنے کا خدشہ
جوبا (اے ایف پی)جنوبی سوڈان کی شمال مغربی ریاست واراپ میں باغیوں کے حملے اور جھڑپوں کے نتیجے میں 15 شہری مارے گئے ،
جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حکام کے مطابق حملہ ہفتے کیشب ٹونج ایسٹ کاؤنٹی کے علاقے میں کیا گیا۔ مقا می کمشنر نے الزام عائد کیا کہ حملے میں سابق نائب صدر ریک مچار کے وفادار مسلح جنگجو ملوث ہیں۔ جھڑپوں میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام تک لڑائی جاری تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments