انڈونیشیا:مٹھائی فیکٹری میں آتشزدگی 3افراد ہلاک،4زخمی ، 36 لاپتا
جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مٹھائی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک،4زخمی اور 36 لاپتا ہوگئے ۔
امدادی ادارے کے مطابق ضلع سیرانگ میں واقع فیکٹری میں ہفتے کی سہ پہر آگ لگی۔ عمارت میں تقریباً 60 افراد موجود تھے ۔ آگ سے فیکٹری کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا اور چھت بھی گر گئی۔ امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments