بھارت:مسلمان کباڑی کو زندہ جلا دیا گیا، دوران علاج چل بسا
بنگلورو (این این آئی)بھارتی شہر بنگلورو میں نامعلوم افراد نے 45 سالہ مسلمان کباڑی سید حاجی کو آگ لگا دی۔
سید حاجی پر گری نگر پولیس سٹیشن کی حدود میں کلّنا گڈا کے قریب حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے اسے باندھ کر آگ لگا دی تھی۔ شدید زخمی حالت میں اسے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ہسپتال حکام کے مطابق اس کا جسم 60 سے 70 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments