ایرانی عدالتوں کا امریکا کو 290 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
تہران (اے ایف پی) ایران کی عدالتوں نے امریکا کو مختلف اقدامات کے نتیجے میں 290 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی عدلیہ کے مرکز برائے وکلا کے سربراہ حسن عبداللہیان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ملکی عدالتوں سے امریکا کے خلاف ہرجانے کے فیصلے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ امریکی اقدامات پر کئی دہائیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے خلیجی عرب ممالک کے خلاف بھی مقدمات دائر کرنے کی تصدیق کی، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سرزمین امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے فوجی جارحیت قرار دیا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ تہران امریکی اقدامات برداشت نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 19 سے 21 نومبر کے دوران امریکی مدد سے 114 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی۔یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے ، جب اس راستے سے روزانہ اوسطاً 138 جہاز گزرتے تھے ۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پچھلے ایک سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ حملہ آور ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔امریکی صدر نے اس دعوے کے لیے کسی رپورٹ یا اعداد و شمار کے ماخذ کا ذکر نہیں کیا،انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھاسب کو یاد ہے کہ میں نے 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بارے میں دو پیش گوئیاں کی تھیں، پہلی یہ کہ اگر ڈیموکریٹس جیت گئے تو شیئر بازار شدید گر جائیں گے، اور یہی ہوا۔ دوسری یہ کہ ایران، جس نے آج تک 81 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا ہے، اپنے حملے زیادہ جارحانہ کر دے گا، اور یہ بھی ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments