پیوٹن کے دورے کے روزتاجکستان کا آئی سی سی سے علیحدگی کا اعلان
دوشنبے (اے ایف پی) تاجکستان نے روسی صدر پیوٹن کے دورے کے روز عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے علیحدگی اختیار کرلی۔
پیوٹن یوکرینی بچوں کی غیرقانونی ملک بدری کے الزام میں 2023 سے عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔ تاجک حکومت کے مطابق روم معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ 20 نومبر 2026 کو نافذ ہوا، جس روز روسی صدر نے تاجکستان کا دورہ کیا۔ آئی سی سی کے رکن ممالک پیوٹن کی اپنی سرزمین پر آمد کی صورت میں گرفتاری کے پابند ہیں۔ تاجکستان روس کا قریبی اتحادی ہے ،عالمی عدالت نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی سطح پر انصاف کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments