انڈونیشیا:صدر کی کالز کی خفیہ نگرانی سابق پولیس سربراہ سمیت 6 افراد پر غداری کا مقدمہ
جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا میں صدر پرابوو سوبیانتو کی ٹیلی فون کالز کی خفیہ نگرانی کے معاملے میں سابق پولیس سربراہ لسٹیو سگیت سمیت 6 افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔
قومی پولیس کے اعلیٰ تفتیشی افسر آسپ نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزموں کے خلاف کافی شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ ان میں موجودہ اور سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سابق پولیس سربراہ پر الزام ہے کہ انہوں نے نگرانی کے احکامات دئیے اور اس حوالے سے رپورٹس بھی وصول کیں۔ مبینہ جاسوسی کا نشانہ سیاست دانوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور دیگر اہم افراد کو بھی بنایا گیا۔ انڈونیشیا کے قانون کے تحت صدر کے خلاف غداری کی زیادہ سے زیادہ سزا فائرنگ سکواڈ کے ذریعے موت ہے ۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مستعفی ہونے والے نائب صدر گبران کی جگہ دو امیدوار نامزد کردئیے ہیں۔ پارلیمنٹ 11 دسمبر کو زراعت کے وزیر آندی عمران سلیمان اور سابق وزیر خارجہ سوگیونو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔علاوہ ازیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مٹھائی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔اس سے قبل حکام نے 34 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments