ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی اور ساتھیوں کو 74، 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عملدرآمد
تہران (اے ایف پی)ایرانی حکام نے معروف گلوکارہ پرستو احمدی اور ان کی ٹیم کے 4 ارکان کو 74، 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عملدرآمد کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے وکیل مصطفی نیلی نے بتایا کہ یہ سزا پیر کو دی گئی۔ پرستو احمدی کو جون میں 2024 میں یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک کنسرٹ کی ویڈیو کے باعث چار موسیقاروں اور اپنی ٹیم کے چار ارکان سمیت سزا سنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے بغیر تماشائیوں کے ایک روایتی عمارت میں گانا گایا تھا۔ ایران میں خواتین کے عوامی مقامات پر گانے پر پابندی ہے جبکہ انہیں حجاب اور مخصوص لباس کی پابندی بھی کرنا ہوتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments