برطانیہ، یورپی یونین تعلقات کی بہتری میں یونیورسٹی فیسوں کا تنازع رکاوٹ بن گیا
لندن(اے ایف پی)برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے بعد تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں یورپی طلبا کی یونیورسٹی فیسوں کا تنازع رکاوٹ بن گیا۔
یورپی یونین چاہتی ہے کہ اس کے طلبا برطانوی طلبا کے برابر فیس ادا کریں، جو انگلینڈ اور ویلز میں سالانہ زیادہ سے زیادہ 9 ہزار 790 پاؤنڈ ہے ۔ دوسری جانب برطانوی جامعات کو خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے انہیں 57 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہوگا، جبکہ تعلیمی ادارے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments