کروشیا:نفسیاتی مریضوں پر نرسوں کا تشدد، ملک بھر میں احتجاج
زغرب(اے ایف پی)کروشیا میں نفسیاتی مریضوں پر تشدد کے مزید الزامات سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ ماہ زغرب کے ہسپتال میں 32 سالہ مریض کرسٹیان جوسیپ پیریس کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ مبینہ طور پر نرسوں نے زیرعلاج مریض کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تکیے سے اس کا منہ دبایا تھا۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد 7 نرسوں اور ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ مریضوں پر طاقت کا غیرضروری استعمال معمول بن چکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments