اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

انسانی سمگلنگ کی روک تھام

گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی ہجرت کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے‘ جس سے نہ صرف شہریوں کی جانوں کے لیے خطرات پیدا ہوئے بلکہ عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کے باوجود یہ غیر قانونی سلسلہ رکنے میں نہیں آیا اور حالیہ چند برس کے دوران ایسے کئی حادثات ہوئے جن میں غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی لقمہ اجل بن گئے۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے رسک انالیسس یونٹ کے قیا م کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

جس کی ذمہ داری بارڈر مینجمنٹ اور امیگریشن کنٹرول کو مؤثر بنانا‘ جعلی ویزوں‘ نامکمل یا جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والوں کی شناخت اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرنا ہے۔ ہر حکومت کی طرف سے غیرقانونی ہجرت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ دو عشروں کے دوران اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ یہ نیا یونٹ انسانی سمگلنگ کے انسداد میں کتنا مؤثر ثابت ہو تا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں