فہد مصطفی اور مہوش حیات اشتہاری اداروںکی بھی ترجیح

فہد مصطفی اور مہوش حیات اشتہاری اداروںکی بھی ترجیح

اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلمی جوڑی مقبول ہونے کے بعد اشتہاری ادارے بھی ان کو ترجیح دینے لگے ۔

کراچی (سٹاف رپورٹر) فلمی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد ان فنکاروں نے گزشتہ روز ہیئر شیمپو کی تعارفی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی دونوں فنکاروں کو مذکورہ شیمپو کا برانڈ ایمبیسیڈر بنا یا گیا ہے انہوں نے اشتہاری فلم میں ایک جوڑی کے طور پربھی کام کیا ہے ۔تعارفی تقریب میں باڈی بیٹ نے خصوصی شو ریکارڈ کیا جس کی میزبانی معروف اداکار و ماڈل خالد ملک نے کی ۔ ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے فہد مصطفی نے ماہرہ خان اور عائشہ عمر کے مقابلے میں مہوش حیات کو فلمی جوڑی کے طور پر اپنی پہلی ترجیح قرار دیا اسی طرح مہوش حیات نے بھی دیگر فنکاروں کی نسبت فہد مصطفی کو ترجیح دی۔ تقریب میں بلال اشرف، اظفر ر حمن، ثناجاوید، دانش حیات ، زارا نور عباس، اسد صدیقی، حسن رضوی، فریال محمود ، گھانیہ اسد، مزنہ صدیقی، اسد الحق ، صدف حمید، رائو علی خان، بینش پرویز، نعیم الحق، عبید شیخ، عبدالصمد، نادیہ مستری، دعا صلاح الدین، مونا عمران، انیتا ناز، یمنیٰ خان، میرال خان، وردہ اقبال، صائمہ مور، برانڈ منیجر نوشین احمدو دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں