اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

 اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

نغمات کیلئے موسیقار ساحرعلی بگا کی خدمات حاصل،پہلے ٹریک کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(کلچرل رپورٹر)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ۔انہوں نے اپنے نغمات کے لئے نامور موسیقار ساحر علی بگا کی خدمات حاصل کرلیں، ان دنوں وہ اپنا پہلا ٹریک ریکارڈ کررہی ہیں ۔ہانیہ عامرنے ساحرعلی بگا کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر کے بارے میں اگرچہ ساحرعلی بگا اور ہانیہ عامر نے وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ کسی فلم یا ڈرامے کا گانا ہے ،البتہ اداکارہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ہانیہ عامر گلوکاری کے علاوہ اداکاری کے مزید کئی پراجیکٹس پر بھی کام کررہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں