سلما ن ،ارباز ، سہیل پاس ہونے کیلئے لیک پیپرز کا سہارا لیتے رہے

 سلما ن ،ارباز ، سہیل پاس ہونے کیلئے لیک پیپرز کا سہارا لیتے رہے

تینوں بیٹے پیپر لانے والے گنیش کی گھر آنے پر بہت عزت کرتے تھے :والد سلیم خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈاداکار سلمان خان کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تینوں بیٹے سلمان، ارباز اورسہیل امتحان پاس کرنے کیلئے لیک ہونیوالے پیپرز کا سہارالیتے تھے ۔دبنگ اداکار سلمان خان دونوں بھائیوں ارباز، سہیل اور والد سلیم خان سمیت کپل شرما شو کے مہمان بنے ۔سلیم خان نے کہا ہمارے گھر ایک آدمی آتاتھاجس کا نام گنیش تھا، جب بھی وہ آتاتھا میرے تینوں بیٹے اس کی بہت عزت کرتے تھے ، گنیش آیا، اس کو چائے پلاؤ، اس کو بیٹھنے کیلئے سٹول دو، میں نے خود سے کہا کون ہے یہ جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی ہے اور جب میں نے گنیش کے متعلق پتہ لگایاتو معلوم ہوا جب بھی امتحان کے پیپرز لیک ہوتے تھے گنیش میرے بیٹوں کو وہ پیپر لاکر دیتاتھا۔ سلمان خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ گنیش ہمارے لئے پیپرز لاتا تھا۔سلیم خان کے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کے دونوں بھائی بھی لیک ہوئے پیپر سے نقل کرکے امتحان میں پاس ہوتے تھے ۔ تاہم اپنی پول کھلنے پر شو کے دوران تینوں بھائی غصہ ہونے کے بجائے مسلسل ہنستے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں