اداکار شان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم

اداکار شان کا بھارتی فلموں  کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم

اداکار شان نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سینما کیلئے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے ۔

لاہور (شوبزڈیسک )اداکارشان نے پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے ، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاؤسز بنائے ، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں