اداکاری سے جو شہرت اور شناخت ملی اس کا سوچابھی نہ تھا:ارباب ہاشم

اداکاری سے جو شہرت اور شناخت ملی اس کا سوچابھی نہ تھا:ارباب ہاشم

اداکارہ و ماڈل رباب ہاشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’ تمہارے ہیں ‘‘اور’’محبت خواب سفر‘‘میں بے مثال اداکاری کرکے جو شناخت اور شہرت ملی ہے اس کا سوچا بھی نہیں تھا۔

کراچی(سٹاف رپورٹر)آج کل ڈرا مہ "کم ظرف" میں شدید جذباتی اداکاری اور بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔اپنے زیر تکمیل ڈرامہ "میرے محسن "میں بھی اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھانے کی تیاری کوشس کررہی ہوں، اس ڈرامے میں سید جبران کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں