اداکارہ انجمن شہزادی کو دنیا چھوڑے 8برس گزرگئے
تھیٹراورفلم کی نامور اداکارہ انجمن شہزادی کی8ویں برسی آج منائی جائیگی۔
لاہور(کلچرل رپورٹر) انجمن شہزادی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2000میں کیااور100 سے زائدسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انہوں نے 20کے قریب فلموں میں بھی اپنے فن کامظاہرہ کرکے شائقین کومحظوظ کیا۔انجمن شہزادی نے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد نازتھیٹرٹھیکہ پرحاصل کیااورپروڈیوسرکی حیثیت سے لاہورکے علاوہ دیگرشہروں میں بھی سٹیج ڈراموں کی نمائش کی ۔وہ 15مئی 2011 کواس جہاں فانی سے کوچ کرگئیں ۔ان کی مشہورفلموں میںلیڈی کمانڈو،سوسائٹی گرل اوردیگرشامل ہیں۔