فنکاروں کا ٹی وی شوز کرناماہرہ خان کی نظر میں خوش آئند امر

فنکاروں کا ٹی وی شوز کرناماہرہ خان کی نظر میں خوش آئند امر

سوشل ایشوز کو سول سوسائٹی کے ذریعے منظرعام پر لانے کیلئے کام کا آغازکردیا:اداکارہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکاروں کا ٹی وی شوز کرنا خوش آئند امر ہے اس سے دنیا بھر میں فنکار کی حساسیت کے ساتھ معاشرتی وابستگی اور مسائل سے آگاہی کا پیغام جاتاہے ۔ ہم نے سوشل ایشوز کو سول سوسائٹی کے ذریعے منظرعام پرلانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کیلئے کام کا آغاز کردیاہے ۔انہوں نے ایک شو میں شرکت کے دوران کہا کہ ماہ صیام کے شوز فنکارجس بہتر انداز میں پیش کررہے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں ۔ اس بار عید پرفلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش ہو تی تو مزہ آجاتا البتہ دیگر ساتھی فنکاروں کی فلمیں بھی تفریح کا باعث ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں