ماوراحسین کا مستحق طالب علم کی یونیورسٹی فیس اداکرنیکا اعلان

ماوراحسین کا مستحق طالب علم کی یونیورسٹی فیس اداکرنیکا اعلان

آزاد کشمیر کی ماریہ احمد نے سوشل میڈیا پراپنے بھائی کی فیس اداکرنے کی اپیل کی تھی

لاہور(کلچرل رپورٹر) ناموراداکارہ ماورا حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک غریب نوجوان کی یونیورسٹی فیس ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ ماریہ احمد نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے لئے مدد کی اپیل کی تھی ،جس کے مطابق ان کے والدین 2005 کے زلزلے میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ، وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے ۔ماریہ احمد نے اپیل میں کہا کہ میرے بھائی کا داخلہ ملک کی اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ داخلہ فیس نہیں ادا کر سکتے جس پر ماورا حسین نے کہا کہ انہیں یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں خوشی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں