ریما کورونا وائرس کے پھیلاؤسے پریشان،احتیاط کا مشورہ دیدیا
حکومت چین سے آئے افراد کی سخت نگرانی ،فوری حفاظتی اقدامات کرے :اداکارہ
لاہور(مروہ انصر چودھری ) اداکارہ ریما نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ چین سے آنیوالے لوگوں کی سخت نگرانی کی جائے اوروائرس کو پھیلنے سے ر وکنے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔ریما نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھی کوروناسے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے ،جو چینی باشندے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، ان کا فوراطبی معائنہ کرایا جائے ، ہمیں اپنی خود احتیاط کرنی چا ہئے ،لاپرواہی سے حالات بہت بگڑ سکتے ہیں ۔