اریج فاطمہ بیٹے کی ماں بن گئیں ، نام عیسیٰ علی رکھ دیا
اداکارہ اریج فاطمہ کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ نے سوشل میڈیا پربتایاکہ وہ بیٹے کی ماں بن گئی ہیں جس کا نام عیسیٰ علی رکھا ہے ۔واضح رہے کہ اریج کی دوسری شادی امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشن عزیر علی سے 2017میں ہوئی اور اب اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ۔ اریج فاطمہ نے 2012میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ بن گئیں ،آج کل وہ اپنے شوہر کیساتھ امریکہ میں مقیم ہیں ۔