رنگیلا کی 15ویں اور ظفر مسعود کی 39ویں برسی کل منائی جائے گی

 رنگیلا کی 15ویں اور ظفر مسعود کی 39ویں برسی کل منائی جائے گی

اداکار رنگیلا کی 15ویں اور اداکار ظفر مسعود کی 39ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور(لیڈی رپورٹرسے ) اداکار رنگیلا یکم جنوری 1937 کو افغانستان میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ اس عظیم فنکارنے کیرئیر کے آغاز میں فلموں کے بورڈ تک پینٹ کئے اور پھر سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھائے اورفلمی کیرئیر کا آغاز 1958 میں فلم ’’جٹی‘‘سے کیا ،انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور رائٹر، گلو کار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور9 مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ رنگیلا24 مئی 2005 کو دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئے ۔اداکارظفر مسعود نے کراچی پی ٹی وی سنٹر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیااور5فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، جن میں سے تین فلمیں اردو میں اور دو پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ظفر مسعود 24 مئی 1981 کو کار حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں