فائن آرٹس کی پروفیسر اینا مولکا احمد کو گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت

فائن آرٹس کی پروفیسر اینا مولکا احمد کو گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت

پاکستان میں فائن آرٹس کو متعارف کرانیوالی آرٹسٹ پروفیسر اینا مولکا احمد کوگوگل نے ڈوڈل کا حصہ بناکر خراج عقیدت پیش کیا ہے

لاہور (شوبزڈیسک)اینا مولکا احمد 13اگست 1917کو لندن میں پید اہوئیں اور1935میں 18سال کی عمر میں اسلام قبول کر لیا ۔ ان کی شادی پاکستانی شہری شیخ احمد سے 1939میں ہوئی ۔ لندن کے سینٹ مارٹن سکول آف آرٹس کی طالبہ اینا نے رائل اکیڈمی آف آرٹ سے سکالرشپ حاصل کی ، وہ 1940میں لاہور شفٹ ہوگئیں اور 1951میں شیخ احمد سے طلاق لینے کے بعد اکیلی رہنے لگی ،ان کی 2 بیٹیاں طاہرہ ایاز اور زارا ڈیوڈ ہیں ۔انہوں نے 1947میں پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کی بنیاد رکھی اور 1978تک وہ اس شعبے کی سربراہ رہیں ،ان کی بنائی ہوئی کئی شاہکار پینٹنگز اس وقت لاہور میوزیم میں موجود ہیں ۔اینا مولکا احمد کوان کی خدمات کی وجہ سے 1963میں تمغہ امتیاز اور 1979میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وہ 24اپریل 1994کووفات پاگئی تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں