زندگی مختصر ،اسے لڑائی جھگڑوں میں نہ گزاریں :نیلم منیر

زندگی مختصر ،اسے لڑائی جھگڑوں میں نہ گزاریں :نیلم منیر

ایک دوسرے کی غلطیا ں معاف کردیں ،مایوس اور ناامید نہ ہواکریں :اداکارہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اور الجھنوں میں نہیں گزارنا چا ہئے ۔ نیلم منیر نے مداحوں کیساتھ آن لائن سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتی ۔ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہئے ۔ مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں