نبیل قریشی اور فضا علی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

نبیل قریشی اور فضا علی کا لیاری گینگ  وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اورٖفضا علی میرازنے ’’لیاری گینگ وار‘‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا

لاہور،کراچی (لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ) نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایاکہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے اورشوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی ۔ دونوں ہدایت کاروں نے نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ جیسی شاندار فلمیں مل کر بنائی ہیں جبکہ ان کی پانچویں فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘بھی ریلیز کیلئے تیار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں