ہانیہ کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا
اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ ہانیہ عامر کو منگنی کی مبارکباد دی جا رہی ہے ، ‘منگنی مبارک ہانیہ’ کا ہیش ٹیگ گزشتہ دن سے ٹرینڈنگ پر ہے جبکہ اب یہ ٹرینڈز پر پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے میمز اور ٹوئٹس کے ذریعے ہانیہ کو مبارکباد دی جا رہی ہے ۔دوسری جانب اس ٹرینڈ پر ہانیہ عامر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیکڑوں نوٹیفکیشن سے متعلق پریشان تھیں مگر انہوں نے سوچا ہوا تھا کہ وہ چیک نہیں کریں گی مگر اُنہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیک کر ہی لیا ۔انہوں نے ہنستے ہوئے منگنی کی مبارکباد دئیے جانے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔