سنگیتا نئی ڈرامہ سیریل میں پانی کا کمی کا مسئلہ اٹھانے کو تیار
زاہد احمد اور عروہ حسین مرکزی کرداروں کیلئے منتخب ،سوزین فاطمہ بھی سلیکٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر سے )سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے پانی کی کمی کو موضوع بناکر نئی ڈرامہ سیریل کی تیاری شروع کردی ،انہوں نے ’’دشت وحشت ‘‘کے نام سے بننے والی ڈرامہ سیریل کیلئے زاہد احمد اور عروہ حسین کو مرکزی کرداروں کے منتخب کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سنگیتاان دنوں نئی سیریل ’’دشت وحشت‘‘ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں سوزین فاطمہ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔ سنگیتا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈرامے میں نئے فنکاروں کوبھی متعارف کرایا جائیگا اورسکرپٹ پانی کی کمی کے مسئلے پر لکھا گیاہے ۔