ماسک پہنو ،ہیروبنو،عائزہ خان کا مداحوں کوپیغام

ماسک پہنو ،ہیروبنو،عائزہ خان کا مداحوں کوپیغام

اپنا اوراپنی فیملی کابہت خیال رکھیں ،ماسک پہننا ہی احتیاط ہے :اداکارہ

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو ماسک پہن کر ہیرو بننے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں انہوں نے ماسک پہناہوا ہے ا ور انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنارکھا ہے ۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ ہیر و بننا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر باہر نکلیں اور اپنا اور اپنی فیملی کا بہت خیال رکھیں۔ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے ، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔عائزہ خان کی تصویر اورپیغام کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور متعدد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں