ٹائی ٹینک کے مسافر کی دستی گھڑی 12 لاکھ ڈالر میں نیلام

ٹائی ٹینک کے مسافر کی دستی گھڑی 12 لاکھ ڈالر میں نیلام

لندن(نیٹ نیوز)تفریحی جہاز ٹائی ٹینک 14 اپریل 1912 کو رات گیار بج کر 40 منٹ پر ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔

ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر جان جیکب ایسٹر کی سونے کی دستی گھڑی 12 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے جو ٹائی ٹینک کے نوادر کی نیلامی میں ریکارڈ ہے ۔نیلامی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ آج تک ٹائی ٹینک سے تعلق رکھنے والے نوادر کی نیلامی کے دوران کسی بھی چیز کو اتنی قیمت آج تک نہیں ملی۔ یہ دستی گھڑی جان جیکب ایسٹر کی جیب سے ملی تھی۔یہ دستی گھڑی ایسٹر کے بیٹے ونسنٹ نے اپنے والد کے ایگزیکٹیو سیکریٹری کے بیٹے ولیم ڈابن کو دی تھی۔سونے کے کیس والی یہ دستی گھڑی ہفتے کو امریکا میں ہنری ایلڈرج اینڈ سن (ڈیوائزز، وِلٹشائر) نے نیلام کی۔ 47 سالہ جان جیکب ایسٹر ڈوب گیا تھا جبکہ اس کی بیوی میڈیلین ایک لائف بوٹ پر سوار ہونے کی بدولت بچ گئی تھی۔ جان جیکب ایسٹر کی لاش بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی غرقابی کے 7 دن بعد ملی تھی۔ 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی جملہ املاک کے ساتھ جان جیکب ایسٹر اْس وقت کے دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں