سوناکشی سنہا شادی کیلئے بے تاب ،جلد خوشخبری سنانے کا اعلان

 سوناکشی سنہا شادی کیلئے بے تاب ،جلد خوشخبری سنانے کا اعلان

ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتیں۔ سوناکشی سنہانے ایک ٹی وی پروگرام میں۔

 میزبان کے شادی نہ کرنے کے سوال پر کہاکہ آپ تو میرے زخموں پر نمک چِھڑک رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میں شادی کرنے کیلئے کس قدر بے تاب ہوں۔ویب سیریز ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں شرمین سہگل کی بھی شادی ہوگئی، سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے پروگرام میں موجود اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔اس پر سوناکشی سنہا نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہاکہ امیدہے بہت جلدشادی کے بارے میں خوشخبری سناؤں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں