بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل وائرل

بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل وائرل

گجرات(نیٹ نیوز) بھارت میں گول گپے بیچنے والا 71سالہ شہری نریندر مودی سے اپنی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر کا تعلق گجرات سے ہے جن کا پیشہ گول گپے کی دکان ہے ۔ ان کی وجہ شہرت نریندر مودی سے مشابہت ہے جس کی وجہ سے ان کی دوکان پر کافی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔انیل گجرات میں ‘تلسی پانی پوری سینٹر’ نامی دوکان کے مالک ہیں۔ مقامی لوگ انہیں پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا حلیہ وزیر اعظم سے بہت ملتا ہے ۔یہاں تک کہ ان کا لباس، چشمہ، بالوں اور سفید داڑھی کا انداز بھی نریندر مودی سے متاثر ہے ۔انیل جوناگڑھ کے رہنے والے ہیں۔ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی جبکہ انیل اس وقت 18 سال کے تھے جب انہوں نے اسی دوکان پر گول گپے بیچنا شروع کئے ۔  انیل نے بتایا کہ گاہک اکثر ان کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں