حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ مداحوں کو قرار دیدیا

حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ مداحوں کو قرار دیدیا

اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے تمام مداحوں کو قرار دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرا مانی کا پہلا ہی گانا سپر ہٹ ہوگیا جو یوٹیوب پر دو دن میں 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے وہی لال رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو انہوں نے اپنے گانے سواری کی ویڈیو میں پہنا ہوا ہے ، کیپشن میں حرا مانی نے لکھا کہ ‘آفیشل سنگر اور یہ سب ممکن ہی صرف میرے مداح کی وجہ سے ہوا ہے ، براہ کرم مجھے ایسے ہی پیار کرتے رہیں آپ سب۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘اور یہ جو جوش ہے نہ میرے اندر وہ بھی صرف آپ لوگوں کے پیار کی ہی وجہ سے آتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں