چہرے پر جھریاں آنے میں 10 سال لگیں گے :جینیفر لوپیز

چہرے پر جھریاں آنے میں 10  سال لگیں گے :جینیفر لوپیز

امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر جھریاں آنے میں ابھی 10 سال لگیں گے

لاس اینجلس (اے پی پی)امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنو ں جینیفر لوپیز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی ۔ ویڈیو کے نیچے اداکارہ نے لکھا کہ ایمانداری کی بات ہے میں اپنے چہرے پر ایک جھری بھی نہیں دیکھ سکتی میرا خیال ہے کہ میرے چہرے پر جھریاں آنے میں ابھی 10 سال لگیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بس یہ میرا چہرہ ہے اور میں نے کبھی بوٹوکس یا انجکشنز کا استعمال نہیں کیا نہ ہی سرجری کر ائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں