امریکی صدر کا یمنی حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے یمنی حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ہی دن میں 2 بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے یمنی حوثیوں پر حملوں کی درخواست کی، امریکی صدر نے امریکی فوج کو ایران اور آبنائے ہرمز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی سعودی عرب میں ملاقاتیں ہوئیں، امریکا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بحیرہ احمر میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ پر توجہ دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments