پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپٹما آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری اور عالمی معیارات کے حوالے سے اہم پیش رفت کر رہی ہے۔
جین میریٹ نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ برطانوی مارکیٹ میں دستیاب تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستانی کاروباری ادارے برطانیہ کی تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت کریں۔
.jpg)
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانوی برانڈز اور ریٹیلرز کے ساتھ مضبوط روابط پاکستانی برآمدات کے لیے اہم ہیں جبکہ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں تحقیق، جدت اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
.jpg)
چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، برطانوی اداروں کے ساتھ تعاون ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقت اور عالمی رسائی بہتر بنا سکتا ہے۔
اسد شفیع نے کہا کہ برطانوی جامعات اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت کو فروغ دے گا جبکہ اپٹما اور برطانوی اداروں کے درمیان عملی تعاون کا فریم ورک تشکیل دینا ضروری ہے۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments