سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے، شواہد موجود ہیں: عقیل ملک
اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیر مملکت وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے، شواہد موجود ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے حوالے سے آئین میں کوئی مخصوص ٹائم فریم مقرر نہیں ہے، جبکہ سہیل آفریدی کے معاملے میں قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا سہیل آفریدی کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں۔
وزیر مملکت وزارت قانون و انصاف نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی کسی شاہی مہمان خانے میں ہیں، تاہم وہ کسی مہمان خانے میں ہو سکتے ہیں، اُن کے حوالے سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ 28ویں آئینی ترمیم پر تاحال باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments