فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے میچ میں گیمبیا کے ہاتھوں شکست

باکو:(دنیا نیوز) آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو گیمبیا نے 4-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے امیر حمزہ کے پانچویں منٹ میں کیے گئے گول اور باکسی حمل خان کے شاندار گول کی بدولت 2-0 کی برتری حاصل کی۔

دوسری جانب گیمبیا نے پہلے ہاف میں خسارہ کم کیا اور دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے کلیم اللّٰہ نے بھی گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، یوں قومی ٹیم دو گول کی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...