مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اِسی طرح گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔
خیال رہے پاکستان اے اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 23 نومبر کو نیپال کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments