کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار ملتے :احد رضا

کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار ملتے :احد رضا

اداکار احد رضامیرنے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اس لیے کیا کہ کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے بلکہ انہیں دہشتگرد کے کردار دئیے جارہے تھے

کراچی(این این آئی ) احد رضا میر نے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ اقربا پروری ۔احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں