سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب

پشاور: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعۃ المبارک 10 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں کوہاٹ اور باجوڑ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار حلف اٹھائیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں نگران دور اور موجودہ حکومت کے 3 ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ معطل ہونے کے بعد طلب کیا جا رہا ہے،14 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں