راج کپور کا نواسہ ارمان منی لانڈرنگ کیس میں طلب

راج کپور کا نواسہ ارمان منی لانڈرنگ کیس میں طلب

بھارت کے آنجہانی لیجنڈ اداکار راج کپور کے نواسے اور رنبیر کپور کے کزن اداکار ارمان جین کو 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق ارمان جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ٹاپس گروپ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔ جس کی تحقیقات ایجنسی کے ذریعے ممبئی میں ارمان جین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ارمان جین کا نام شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاب سرنائیک کے بیٹے ویہانگ جو پہلے ہی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں