نکولس کیج نے بیٹے سے 4سال چھوٹی لڑکی سے پانچویں شادی کرلی
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) اداکار کی یہ پانچویں شادی ہے ۔نکولس کیج کی نئی اہلیہ ریکو شباتا ان کے سب سے بڑے بیٹے سے 4سال چھوٹی ہیں۔لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں 16 فروری کو ہونے والی شادی کی تقریب کو محدود رکھا گیا تھاتاہم نکولس کیج نے شادی کی تصدیق کی اورکہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔