حوثیوں کے حملے ملکی اور علاقائی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، سعودی وزیر خارجہ

نیویارک: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ حوثیوں کے حملے ملکی اور علاقائی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔

اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی، مشرق وسطیٰ کی آبی گزرگاہوں کی بندش عالمی توانائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل ضروری ہے، خلیج کا امن توانائی اور سپلائی چین کے تسلسل سے منسلک ہے، آبی گزرگاہوں کو بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال مسترد کرتے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سمندری جہاز رانی پر کسی قسم کے ٹیکس عائد کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر اور جلاوطن کرنے کی سازشیں مسترد کرتے ہیں، بالادستی اور اثر و رسوخ مسلط کرنے کی پالیسیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یمن میں استحکام اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت ہے، عراقی حکومت کی ہتھیار سرکاری تحویل میں لینے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...