ہمیں آج جنجال پورہ جیسے ڈرامے پیش کرنیکی ضرورت:محموداسلم

ہمیں آج جنجال پورہ جیسے ڈرامے  پیش کرنیکی ضرورت:محموداسلم

سینئر اداکار محموداسلم نے کہا کہ ڈراموں اورفلموں کے موضوعات کامعاشرے پر گہرا اثرہوتا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر)’ہمیں آج دوبارہ جنجال پورہ جیسے ڈرامے پیش کرنے کی ضرورت ہے جس میں انتہائی مہذب انداز اورمنفرد طریقے سے معاشرے کی اصلاح کی گئی ہے ، لکھنے والوں کو سنجیدگی دکھانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ چال کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ اپنے مزاج میں صبر و تحمل کو لانا چاہیے ، ایسے ڈرامے تخلیق کئے جائیں جس سے نوجوان نسل میں ایک دوسرے کا احترام اور مدد کرنے کا جذبہ فروغ پائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں