ماہرہ ، عائشہ کا خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا مطالبہ

ماہرہ ، عائشہ کا خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا مطالبہ

اداکارہ ماہرہ خان اور عائشہ عمر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے اسمبلی میں بل لائیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)ماہرہ خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے کہا کہ جب تک گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون نہیں ہوگا تب تک خواتین بدسلوکی کا شکار رہیں گی۔اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ کا جواب دیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین کو گھریلو زیادتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعد میں اسے ذاتی معاملہ قرار دے کر مسترد کر دیا جاتا ہے ۔ گھریلو تشدد کے معاملے پر اور عورتوں کو تحفظ دلانے کے لیے فوری قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں