فوج میں جانا تھا ، کرکٹربننے کا بھی شوق تھا:نیئر اعجاز

فوج میں جانا تھا ، کرکٹربننے  کا بھی شوق تھا:نیئر اعجاز

سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے کوئٹہ پی ٹی وی سے پروڈیوسر طارق معراج نے متعارف کرایا

لاہور(این این آئی)منور ظریف ،اجمل اور بابرہ شریف میرے پسندید اداکار ہیں ، اپنے کیرئیر میں بے پناہ کردار نبھا چکا ہوں اور اب صرف لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کی فلم جگنو جیسے کردار کی تلاش میں ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نیئر اعجاز نے کہا کہ میرے والد لاہور ریڈیو سنٹرمیں میوزک ڈائریکٹرتھے ۔ نیئر اعجاز نے کہا کہ میری سوچ فوج میں بھی جانے کی تھی اور کرکٹ بھی کھیلتا تھا لیکن میں فیصلہ نہیں کر پایا او رشاید قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے اداکار بنناتھا اوروہ بن گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں